ڈسپلن کی خلاف ورزی پلیئرز اور آفیشلز کو سزائیں

لاہور کے سبطین 2، کامران یوسف1سال، شاہدخان 6 ماہ کیلیے کرکٹ سے دور ہو گئے۔


Sports Reporter November 14, 2012
لاہور کے سبطین 2، کامران یوسف1سال، شاہدخان 6 ماہ کیلیے کرکٹ سے دور ہو گئے۔ فوٹو فائل

ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایل سی سی اے کی ڈسپلنری کمیٹی کے اجلاس میں سزائیں سنا دی گئیں۔

جاوید زمان خان کی زیرصدارت گذشتہ روز کی میٹنگ میں لاہور کرکٹ لیگ کے مغلپورہ وائٹس اور مغلپورہ انسٹیٹیوٹ کے مابین کھیلے گئے میچ میں چند ناخوشگوار واقعات پیش آئے، اس کی شکایت متعلقہ امپائرز نے درج کرائی جنھیں زیر بحث لایا گیا۔

متعلقہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کے آفیشلز کی وضاحتیں انفرادی طور پر سنی گئیں،ان کے بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے مغلپورہ وائٹس کے پلیئرز سبطین سرور وکامران یوسف اور منیجر گلزار احمد جبکہ مغلپورہ انسٹیٹیوٹ کے شاہد خان کو قصوروار پایا گیا، سبطین کو 2، کامران کو 1 سال جبکہ شاہد خان کو 6 ماہ کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا،گلزار احمد کو ایل سی سی اے امپائرنگ پینل سے 6 ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا، ساتھ ہی آفاق شاہد کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں