برطانیہ میں سوشل میڈیا پر یہودی مخالف ٹویٹ کرنے پر مسلم خاتون کونسلر معطل
امید ہے ایران اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرے گا، عائشہ گل
برطانیہ کی لیبرپارٹی نے سوشل میڈیا پر یہودی مخالف ٹویٹ کرنے پر مسلم خاتون کونسلر عائشہ گل گربز کو معطل کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق عائشہ گل گربز پر الزام ہے کہ انھوں نے ٹویٹر پر ہٹلر کو عظیم شخص قرار دیا اور امید کا اظہار کیا کہ ایران اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرے گا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 20 سالہ عائشہ گل لیبرپارٹی کی کم عمر ترین کونسلر منتخب ہوئی تھیں اور اس سے قبل بھی یہودی مخالف ٹویٹ کر چکی ہیں۔ دوسری جانب مسلم خاتون کونسلر نے ٹویٹ کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ لیبرپارٹی کے رہنماؤں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔