سندھ اسمبلی میں شرمیلا فاروقی کے بیگ نے کھلبلی مچادی

سندھ اسمبلی کے ہال سے مشکوک بیگ برآمد ہونے پر اراکین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


ویب ڈیسک April 11, 2016
تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ بیگ وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر برائے ثقافت شرمیلا فاروقی کا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر برائے ثقافت شرمیلا فاروقی کے بیگ نے سندھ اسمبلی میں کھلبلی مچادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بتایا گیا کہ اسمبلی کے ہال سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے جس پر اراکین میں خوف و ہراس پھیل گیا اور آغا سراج درانی نے بیگ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا اور بیگ کو پانی میں ڈالنے کا حکم دیا۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ بیگ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مشیر برائے ثقافت شرمیلا فاروقی کا ہے جس کے بعد بیگ ان کے حوالے کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں