اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کل پاکستان روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا
ملائشیا کے شہر ایپو میں پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہہ پہر3 بجکر 5 منٹ پرشروع ہوگا ۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کل اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں آمنا سامنا ہوگا، ایونٹ میں اب تک گرین شرٹس کو تین میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل ہوئی۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تین مرتبہ فاتح رہنے والی قومی ٹیم کل روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی۔ ملائشیا کے شہر ایپو میں پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر 3 بجکر 5 منٹ پر میچ شروع ہوگا جب کہ گرین شرٹس ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے صرف ایک میں ہی کامیابی مل سکی۔
ایونٹ میں شامل پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، ملائشیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں اور ہر ٹیم 6،6 میچز کھیلے گی۔ پاکستان کل بھارت سے ٹکرانے کے بعد اپنا پانچواں میچ 13 اپریل کو ملائشیا اور 15 اپریل کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔
پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر آسٹریلیا 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ نیوزی لینڈ اب تک اپنے 4 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، بھارت تین میچز میں 2 میں کامیابی کے ساتھ 6 پوائنٹس حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔
قومی ٹیم کا اسکواڈ کپتان محمد عمران، علی شاہ، راشد محمد، وقاص شریف، محمد اظفر، موحد کاشف، علی شکیب بٹ، عماد دلبر، حسین رضوی جونیئر، مشعرعباس، محمد توفیق ، فرید احمد، سید کاشف، عمران بٹ، محمد عرفان، رضوان سینئر، شفقت رسول اور عمر بھٹہ پر مشتمل ہے۔
بھارت کی جانب سے سردار سنگھ اپنی ٹیم کے قیادت کرررہے ہیں اور حیران کن بات یہ ہے کہ بھارتی اسکواڈ میں 5 کھلاڑیوں کے علاوہ تمام کھلاڑیوں کا تعلق سنگھ کمیونٹی سے ہے جب کہ انڈین ہاکی ٹیم کا اسکواڈ ایس وی سنیل، ہرجوت سنگھ، آکاش انیل شکتی، روپندر پال سنگھ، جسجت سنگھ، کوٹاجت سنگھ، سرندر سنگھ، ہرمن پریت سنگھ، دانش مجتبیٰ، چنگلانا سنگھ، مانپریت سنگھ، ایس کے اوتھاپا، ہرجیت سنگھ، تلوندر سنگھ، ماندیپ سنگھ، راماندیپ سنگھ اور نکن تھیمیا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی تھی جس کے بعد گرین شرٹس کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔