اوورسیز پاکستانیوں نے گزشتہ ماہ ریکارڈ 136 ارب ڈالر بھیجے

جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر 4 ارب 96 کروڑ 42 لاکھ 10 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔


Business Reporter November 14, 2012
جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر 4 ارب 96 کروڑ 42 لاکھ 10 ہزار ڈالر تک پہنچ گئیں۔ فوٹو : اے ایف پی /فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے اکتوبر 2012 میں 34.11 فیصد کے اضافے سے ریکارڈ 1 ارب36 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1 ارب 1 کروڑ 78 لاکھ 70 ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے یعنی گزشتہ ماہ 34 کروڑ 72 لاکھ 30 ہزار ڈالر زیادہ بھیجے گئے، اس سے پہلے کسی ایک مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی بھیجی گئی ترسیلات زر کی سب سے زیادہ رقم اگست 2011 میں 1 ارب 31 کروڑ 4 لاکھ 70ہزار ریکارڈ کی گئی تھی،گزشتہ ماہ دنیا کے تمام ممالک سے موصول ہونے والی ترسیلات زر میں بھرپور نمو دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2012 میں سعودی عرب 34 کروڑ 75لاکھ 20 ہزارڈالر، متحدہ عرب امارات 29 کروڑ 37 لاکھ 40ہزار، امریکا 21کروڑ 75 لاکھ 60 ہزار، برطانیہ 19 کروڑ 71 لاکھ 80 ہزار، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 16 کروڑ 33 لاکھ 70ہزار، یورپی یونین کے ممالک 3 کروڑ 74 لاکھ 80 ہزار ڈالر اور ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 10 کروڑ 82 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال پہلے 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے 4ارب 96 کروڑ 42 لاکھ 10ہزار ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4 ارب 31 کروڑ 50 لاکھ70ہزار ڈالر بھیجے گئے تھے۔

اس دوران سعودی عرب 1ارب 30 کروڑ 86 لاکھ 10 ہزار، عرب امارات 1ارب 4 کروڑ 68لاکھ 30 ہزار، امریکا 84کروڑ 12 لاکھ 80ہزار، برطانیہ 69 کروڑ 73لاکھ 30ہزار، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) 55کروڑ 95 لاکھ 10ہزار، یورپی یونین کے ممالک 13 کروڑ 45 لاکھ 30 ہزاراور ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 37 کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں