یمن میں فریقین کے درمیان آج سے جنگ بندی کا آغاز

جنگ بندی کا مقصد کویت میں متحارب یمنی فریقوں کے مابین ہونے والے امن مذاکرات کیلئے ماحول کو سازگار بنانا ہے۔


ویب ڈیسک April 11, 2016
سعودی اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کا جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کی یقین دہانی۔ فوٹو: فائل

یمن میں متحارب گروپوں کے درمیان آج سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

جنگ بندی کا اعلان قوام متحدہ میں یمن کے لیے خصوصی ایلچی اسماعیل شیخ احمد نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا مقصد 18 اپریل کو کویت میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں متحارب یمنی فریقوں کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے لئے ماحول کو سازگار بنانا ہے اور تمام فریقین نے جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سعودی عرب کی زیر قیادت بننے والے اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں صدر ہادی منصور کے مطالبے پر جنگ بندی معاہدے کا احترام کرتے ہیں لیکن کسی باغیوں کے حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے بھی جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان پر حملہ ہوا تو اس کا جواب بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں 2014 میں قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد 2015 میں سعودی اتحاد نے ان کے خلاف فضائی کارروائیاں شروع کر دیں تھیں جس میں اب تک 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں