ایران نے قیمت کے معاملے پر 5 لاکھ ڈالر کا پاکستانی چاول ضبط کرلیا

ایرانی اتھارٹیز کی جانب سے 400 ٹن چاول کی کنسائنمنٹ ضبط کرلی گئی ہے۔

ایرانی اتھارٹیز کی جانب سے 400 ٹن چاول کی کنسائنمنٹ ضبط کرلی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ایران نے پاکستانی چاول کا مشہد میں ویئرہائوس سیل کر دیا ہے جس سے پاکستانی چاول کی 5 لاکھ ڈالر مالیت کی کنسائمنٹ پھنس گئی۔


رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید غوری کے مطابق ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی کے سبب بلوچستان سے ایران کو چاول ایکسپورٹ کرنیوالے ایکسپورٹرز کا مال مشہد کے ویئر ہائوس میں موجود تھا جس پر ایرانی اتھارٹیز نے ایرانی حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر فروخت کرنے پر زور دیا۔

تاہم یہ ایکسپورٹرز کیلیے بھاری مالی نقصان کا سبب ہے، ایرانی اتھارٹیز کی جانب سے 400 ٹن چاول کی کنسائنمنٹ ضبط کرلی گئی ہے جس پر ایکسپورٹرز نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ جاوید غوری، ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین سمیع اﷲ اور ناظم حسین شاہ پر مشتمل وفد نے لاہور میں میں ایرانی قونصل محمد حسین بانی اسد سے ملاقات کرکے مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا جس پر ایرانی قونصل نے ایرانی حکومت سے رابطہ کرکے چاول کی کنسائنمنٹ کے بارے میں مثبت ردعمل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story