کراچی میں حلال زون کیلیے زمین دینگے حلیم عادل شیخ

ایکسپورٹ پرسیسنگ زون اتھارٹی کادورہ، چیئرمین سعادت چیمہ نے مسائل سے آگاہ کیا۔

ایکسپورٹ پرسیسنگ زون اتھارٹی کادورہ، چیئرمین سعادت چیمہ نے مسائل سے آگاہ کیا۔ فوٹو : اے پی پی

LONDON:
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر و وزیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سندھ دھرتی کی ترقی کیلئے معاون و مدد گار ثابت ہواہے۔


ترقی کا راز پھلتی پھولتی معیشت، ایکسپورٹ اور فارن ایکسچینج ہے، معیشت مضبوط ہوگی تو ملک کی ترقی یقینی ہوگی، صدر مملکت کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں حلال زون و دیگر پروسیسنگ زونز کیلیے 500 ایکڑ اراضی جلد مہیا کی جائیگی، نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی کی ذاتی دلچسپی سے کراچی میں میگا انڈسٹریز کے مسائل حل کرنے میں کافی حد تک معاملات درست ہوئے ہیں، ایکسپورٹ پروسینگ اتھارٹی اپنے مسائل کی نشاندہی کیلیے فوکل پرسن کا تعین کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپورٹ پرسیسنگ زون اتھارٹی کے دروے پر کیا۔ قبل ازیں اجلاس میں چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی نے صوبائی وزیر برائے ریلیف حلیم عادل شیخ کو ویڈیو بریفنگ دیتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا۔
Load Next Story