پاناما لیکس برطانوی پارلیمنٹ نے ڈیوڈ کیمرون کو وضاحت کیلیے طلب کرلیا

اپوزیشن اور عوام کے شدید رد عمل کے بعد ڈیوڈ کیمرون نے اپنے گزشتہ 6 سال کے ٹیکس ریکارڈ کو میڈیا میں شائع کردیا۔


اپوزیشن اور عوام کے شدید رد عمل کے بعد ڈیوڈ کیمرون نے اپنے گزشتہ 6 سال کے ٹیکس ریکارڈ کو میڈیا میں شائع کردیا۔ فوٹو؛ فائل

پاناما لیکس میں برطانوی وزیر اعظم پر لگنے والے ٹیکس چوری کے الزامات پر اپوزیشن کے احتجاج نے سنگین صورت حال اختیار کرلی ہے اوربرطانوی پارلیمنٹ نے جواب دینے کے لیے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو طلب کرلیا ہے جب کہ ڈیوڈ کیمرون نے اپنے گزشتہ 6 سال کے ٹیکس ریٹرن کا ریکارڈ بھی شائع کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے اپنے والد کی آف شور کمپنی میں شیئر کے اعتراف کے بعد ان پر عوامی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے جس کے بعد پارلیمنٹ نے بھی انہیں جواب دہی کے لیے طلب کرلیا ہے۔

اپوزیشن اور عوام کے شدید رد عمل کے بعد برطانوی وزیراعظم نے اپنے گزشتہ 6 سال کے ٹیکس ریکارڈ کو میڈیا میں شائع کردیا ہے تاکہ ان کے خلاف عوامی دباؤ کم ہو۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ان کے ٹیکس ریکارڈ کی تفصیلات شائع کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نہ صرف وزیر اعظم بلکہ اپوزیشن لیڈر، وزیر خزانہ اور شیڈو وزیر خزانہ سمیت دیگر اہم سیاسی رہنما بھی اپنے ٹیکس ریکارڈ شائع کریں۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون آف شور کمپنی کے مالک ہیں بلکہ ان کے اپنے والد کی آف شور کمپنی میں شیئر بھی ہیں۔ اپوزیشن لیبرپارٹی نے ان انکشافات کے بعد وزیر اعظم کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا تاہم ڈیوڈ کیمرون نے اپنی کسی آف شور کمپنی کا الزام مسترد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں