افغان شہر جلال آباد میں فوجی اہلکاروں کی بس پر خودکش حملہ 12 اہلکار ہلاک

واقعے میں 35 اہلکار زخمی ہوئے جب کہ مرنے والے اہلکار زیرتربیت تھے۔


واقعے میں 35 اہلکار زخمی ہوئے جب کہ مرنے والے اہلکار زیرتربیت تھے۔ فوٹو؛ فائل

افغان شہر جلال آباد میں خود کش حمل کے نتیجے میں 12 زیر تربیت افغان فوجی اہلکار ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش بمبار نے افغان فوج کے زیرتربیت اہلکاروں کو لے جانے والی بس کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے بس میں موجود 12 اہلکار ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کےبعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ صوبہ ننگر ہار کے ترجمان نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں