بھارتی ریاست آسام میں مظاہرین پر بجلی کی تار گرنے سے 9 افراد کرنٹ لگ کر ہلاک

مظاہرین پولیس اسٹیشن کےباہر احتجاج کررہے تھے کہ اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی جس سے تار ٹوٹ گئی۔


ویب ڈیسک April 11, 2016
مظاہرین پولیس اسٹیشن کےباہر احتجاج کررہے تھے کہ اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی جس سے تار ٹوٹ گئی۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی ریاست آسام میں پولیس اسٹیشن کےباہر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بجلی کی تار گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد کرنٹ لگ کر ہلاک اور 16 شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے ضلع تنسوکیا میں مظاہرین مقامی پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران پولیس اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ سے بجلی کی تار گر پڑی جس کے نتیجے میں 9 افراد کرنٹ لگ کر ہلاک اور 16 شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد قتل کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کررہی تھی جب کہ اس دوران مظاہرین نے لاٹھی اور پتھروں سے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولنے کی بھی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس سے بجلی کی تار ٹوٹ گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں