لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ٹریفک وارڈن زخمی

ابتدائی تفتیش میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس


ویب ڈیسک April 11, 2016
ابتدائی تفتیش میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: باغبان پورہ کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ شخص جاں بحق جب کہ ٹریفک وارڈن شدید زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے باغبان پورہ کے علاقے راجپورہ میں 2 موٹر سائیکل سوار اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 55 سالہ شخص طارق جاں بحق جب کہ ٹریفک وارڈن اشفاق شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے زخمی وارڈن کو طبی امداد کیلیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا جہاں اشفاق کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے طارق کی لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ، واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔