اینٹی نارکوٹکس ورینجرز کی کارروائی 3 ہزار کلو منشیات برآمد 4 ملزم گرفتار

برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔


Staff Reporter November 14, 2012
مواچھ گوٹھ پر واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر3 ہزار کلو منشیات آمد کر کے4 مشتبہ ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: اینٹی نارکوٹکس فورس اور رینجرز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے3 ہزار کلوگرام منشیات برآمد کر کے4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

خفیہ اطلاع پر مواچھ گوٹھ پر واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر3 ہزار کلو منشیات آمد کر کے4 مشتبہ ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے ، برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے، ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں