دبئی میں انٹرنیشنل پراپرٹی شو شروع پاکستان ایکسپریس پویلین میں زبردست رش

ایکسپریس پاکستان پویلین میں تعمیراتی شعبے کے 25ممتازاداروں کے اسٹالز سجائے گئے ہیں


Monitoring Desk April 12, 2016
دبئی: انٹرنیشنل پراپرٹی شو میں پاکستانی پویلین کا افتتاح یو اے ای میں پاکستانی سفیر آصف درانی کر رہے ہیں، پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل قونصلر مسٹر حبیب، چیف ایگزیکٹو آفیسر روزنامہ ایکسپریس اعجازالحق اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارکیٹنگ اظفر نظامی بھی موجود ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

دبئی کے ورلڈٹریڈ سینٹرمیں3 روزہ انٹرنیشنل پراپرٹی شوشروع ہوگیاہے،اس میں سب سے بڑے ایکسپریس پاکستان پویلین پر زبردست رش دیکھنے میں آیا۔ایکسپریس پاکستان پویلین میںتعمیراتی شعبے کے 25 ممتازاداروں کے اسٹالزسجائے گئے ہیں۔

اس کا افتتاح یواے ای میں پاکستان کے سفیرآصف درانی نے کیا۔ ایکسپریس پاکستان پویلین پہلی بار بین الاقوامی پراپرٹی کاحصہ بنا ہے۔ ریئل اسٹیٹ ،کنسلٹنٹ اینڈ ڈیولپرزنیدبئی انٹرنیشنل پراپرٹی شومیںپاکستان کے الگ پویلین کے قیام کوایکسپریس میڈیاگروپ کاکارنامہ قراردیاہے۔اس کا مقصد مقامی ریئل اسٹیٹ کی حوصلہ افزائی اورریئل اسٹیٹ مارکیٹ کو عالمی منڈی میں نمایاں مقام دلواناہے۔اس پراپرٹی شو سے خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی تارکین کوریئل اسٹیٹ بزنس میں محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع بھی میسرآئیں گے۔

صحافی منظور بھٹی نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس شو کو ہوتے ہوئے 11سال ہو گئے ہیں، اسے دبئی حکومت کی سرپرستی حاصل ہوتی ہے۔دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم خود بھی اس میں دلچسپی لیتے ہیں،پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں، ایکسپریس کا آنے کا فیصلہ بہت اچھا ہے ، یہاں 15 لاکھ پاکستانی رہتے ہیں، اس سے پہلے کوئی پراپرٹی شو نہیں ہوتا تھا، پاکستانی بہت خوش ہیں۔ اس دفعہ سفیر پاکستان آصف درانی بھی آئے، انھوں نے پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا، قونصلیٹ سے بھی لوگ آئے جنھوں نے بھرپور طریقے سے حصہ لیا، پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد یہ پویلین دیکھنے آئی ہے۔ پاکستانی برادری نے بہت مثبت رسپانس دیا۔

پاکستان کے کئی چھوٹے بڑوں شہروں کے کافی پروجیکٹس اس پویلین میں موجود ہیں، اس نمائش سے پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کو بہت فروغ ملے گا اور پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہوگا، یہاں آنے والے ڈیولپرزبھی بہت خوش ہیں۔پاکستان کا پویلین اس نمائش میں پہلی مرتبہ شامل ہے، اس لیے پاکستانیوں کی اس میں دلچسپی بہت زیادہ ہے، نمائش میں 140 ممالک کے پویلین موجود ہیں، پاکستانی پویلین کی وجہ سے پاکستان کا دنیا بھر میں بہت اچھا امیج جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔