خضدارمیں سڑک کنارے نصب بم دھماکا میاں بیوی اور بچی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں میاں ، بیوی اوربچی شامل ہے، پولیس


ویب ڈیسک April 12, 2016
واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے، پولیس: فوٹو: فائل

تحصیل وڈھ میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خضدارمیں تحصیل وڈھ کے علاقے گرواہ میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں میاں ، بیوی اوربچی شامل ہے جب کہ ایک بچی زخمی ہوئی جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں