برسلز حملوں کے مزید 2 ملزمان پر فرد جرم عائد

واضح شواہد ملے ہیں کہ دونوں ملزمان برسلز ایئرپورٹ پر خودکش حملہ کرنے والوں سے رابطے میں تھے، پراسیکیوٹر


ویب ڈیسک April 12, 2016
واضح شواہد ملے ہیں کہ دونوں ملزمان برسلز ایئرپورٹ پر خودکش حملہ کرنے والوں سے رابطے میں تھے، پراسیکیوٹر۔ فوٹو:فائل

بیلجیئم کی عدالت نے برسلز حملوں کے مزید 2 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کی مقامی عدالت نے برسلز دھماکوں کے سہولت کار اسماعیل اور ابراہیم پر فرد جرم عائد کردی جن پر الزام ہے کہ وہ برسلز ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والوں سے رابطے میں تھے۔ فیڈرل پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ واضح شواہد ملے ہیں کہ دونوں ملزمان برسلز ایئرپورٹ پر خودکش حملہ کرنے والے دونوں حملہ آوروں میں سے کسی ایک سے رابطے میں تھے۔

واضح رہے کہ 22 مارچ کو برسلز ایئرپورٹ 2 اور میٹرو اسٹیشن پر ایک دھماکے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں