انگلینڈ کے نوجوان بلے بازجیمزٹیلردل کی بیماری کے باعث کرکٹ سے ریٹائر
میری زندگی الٹ پلٹ ہوکر رہ گئی ہے لیکن میں اس کا مقابلہ کررہا ہوں،جیمز ٹیلر
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز جیمز ٹیلر نے دل کی بیماری کے باعث کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اور باصلاحیت بلے باز جیمز ٹیلر اب مزید کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،میڈیکل رپورٹ کے مطابق 26 سالہ جیمز ٹیلردل کےعارضے میں مبتلا ہیں جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں مزید کرکٹ کھیلنے سے روک دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جیمز ٹیلر نے کہا کہ گزشتہ چند روز ان کی زندگی کے مشکل ترین دن تھے،میری زندگی الٹ پلٹ ہوکر رہ گئی ہے لیکن میں اس کا مقابلہ کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ جیمز ٹیلرگزشتہ کچھ عرصے سے انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا مستقل حصہ تھے اور وہ 27 ون ڈے میچز کے علاوہ 7 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں، جب کہ وہ انگلش کاؤٹنی میں نوٹنگھم کی جانب سے بھی کھیلتے تھے۔جیمز ٹیلر کی ریٹائرمنٹ پر کرکٹ حلقوں میں شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔