قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایجنڈا ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانا ہے فاروق ستار
اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی منحرف ٹولے کو سرپرستی حاصل ہے، رہنما ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایجنڈا امن و امان قائم کرنا نہیں بلکہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانا ہے۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی تنظیم نو کا صلہ ہمیں گرفتاریوں کی صورت میں دیاجارہا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایجنڈا امن قائم کرنا نہیں بلکہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانا ہے جب کہ جان بوجھ کر ڈر اور خوف کا ماحول بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوف وہراس کا ماحول پیدا کرکے کارکنان کی سیاسی آزادی کو پابند کیا جارہا ہے اور کارکنان کی گرفتار بھی تیزی آگئی ہے جب کہ 6 مارچ سے اب تک 100 سے زائد کارکنوں اور ذمہ داروں کو اٹھالیا گیا ہے۔
ڈاکٹرفاروق ستارکا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی منحرف ٹولے کو سرپرستی حاصل ہے ، ہماری سیاسی سرگرمیوں پرغیراعلانی پابندی لگا دی گئی ہے، پہلی بارذمہ داریاں سنبھالنے والے کارکنان کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چھوڑنے والوں کو بعض افراد کی حمایت حاصل ہے، ہم نے جانےوالے کو واپس آنے کے لئے ایک بھی پیغام نہیں بھیجا،جہاں ڈرائی کلیننگ مشین لگی ہے وہاں 100 خون معاف کیے جا رہے ہیں اور ہمارے گرفتار کئے گئے کارکنان کے خلاف کوئی مقدمہ بھی نہیں اس کے باوجود انہیں گرفتار کیا گیا۔