کراچی میں سیکیورٹی اقدامات دھرے رہ گئے فائرنگ کے واقعات میں 7افراد ہلاک 7زخمی

مومن آبادمیں پولیس اہلکار،کٹی پہاڑی،قصبہ،طوری بنگش چوکی کے قریب3،اورنگی میں2ہلاک،موبائل پر حملہ، 2اہلکار زخمی


Staff Reporter November 14, 2012
مومن آبادمیں پولیس اہلکار،کٹی پہاڑی،قصبہ،طوری بنگش چوکی کے قریب3،اورنگی میں2ہلاک،موبائل پر حملہ، 2اہلکار زخمی۔ فوٹو: فائل

سخت سیکیورٹی اقدامات کے دعوئوں اور موٹر سائیکل پرڈبل سواری کی پابندی کے باوجودقاتل شہربھرمیں دندناتے پھررہے ہیں۔

منگل کوبھی کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران ایکسائزپولیس اہلکارسمیت مزید7افرادہلاک اور7زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مومن آباد میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے ایکسائزپولیس کے کانسٹیبل35سالہ جمال رضاکوہلاک کردیا،مقتول ملیر جعفرطیارکا رہائشی تھااورمومن آباد بسم اللہ چوک پر اپنے بھائی کی رہائش گاہ آیاتھا، وہ دو بچوں کا باپ تھا۔

کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سلمان سندھ نے ایکسپریس کو بتایاکہ مقتول پیپلز پارٹیPS-94 کاسرگرم کارکن تھااورپیپلز پارٹی کے مقتول سابق رکن قومی اسمبلی آفاق شاہد کا پرسنل گن مین رہ چکا تھا ، مومن آباد پولیس نے مقتول کے بھائی صادق رضا کی مدعیت میں نامعلوم ملومان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر نمبر 387/12 درج کر لی۔کورنگی ڈھائی نمبرپرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے38سالہ شاہدہلاک ہوگیا،مقتول بچوں کی ٹافیاں اور پان وغیرہ کا کیبن چلاتا تھا،مقتول کا منشیات فروشوں سے بھی تعلق تھا۔

اورنگی ٹائون کے علاقے علی گڑھ بازارمیں فائرنگ سے2 افراد 30 سالہ گل محمداور 40سالہ بشیراحمدہلاک جبکہ55سالہ شاہدزخمی ہوگیا،مقتول بشیر کی ساجد ٹی اسٹال کے نام سے چائے کی پتی کی دکان ہے جس پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جبکہ فائرنگ کی زدمیں آکر پھل فروش گل محمد ہلاک ہوااورسبزی کا ٹھیلہ لگانے والا شاہدزخمی ہوگیا۔کٹی پہاڑی کے قریب قلندریہ ہوٹل کے سامنے فائرنگ سے30 سالہ عادل ہلاک ہو گیا،مقتول اسی علاقے کا رہائشی اور رکشا ڈرائیور تھا۔قصبہ کالونی مکان نمبر F/149 کے رہائشی 45 سالہ علی حیدرکونامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کر کے ہلاک کر دیااور فرار ہو گئے ۔

طوری بنگش چوکی کے قریب راجاتنویرکالونی کے رہائشی 20 سالہ شجاعت حسین نقوی کونامعلوم ملزمان نے گھرکے قریب فائرنگ کرہلاک کردیا،اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایاگیاتھالیکن وہ اسپتال میں دم توڑگیا،مقتول کا آبائی تعلق ضلع ہزارہ سے تھا،مقتول کے گھر سے اشتعال انگیز لٹریچر ،کمپیوٹر سمیت دیگر سامان برآمد کر لیاگیاہے۔نیورشیدآبادمیں نامعلوم ملزمان کی پولیس موبائل پرفائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل48 سالہ ملک نذیراور ہیڈ کانسٹیبل 40 سالہ آصف گجرزخمی ہو گئے، اورنگی ٹائون کے ہی علاقے ایم پی آرکالونی میں روئی کی دکان پرفائرنگ سے فلک شیرزخمی ہوگیا۔

لانڈھی فیوچرموڑپرڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ سے35سالہ نسیم خان زخمی ہوگیا۔لیاقت آبادنمبر10 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ دانش انصاری زخمی ہو گیا،نیوکراچی صنعتی ایریاکے علاقے گودھرا کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ وجیہ الدین زخمی ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں