بھارت اور امریکا کے درمیان ملٹری لاجسٹک سپورٹ کا معاہدہ طے پا گیا
معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی زمینی، فضائی اوربحری بیس کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرسکیں گے۔
MILAN:
امریکا اور بھارت دونوں ممالک کے درمیان ملٹری لاجسٹک میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
نئی دلی میں بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکرسے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اصولی طور پر لاجسٹک شیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم ابھی اس پر دستخط ہونا باقی ہیں جب کہ اس کے لیے معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی زمینی، فضائی اوربحری بیس کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرسکیں گے۔
عسکری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت جنوبی سمندر اور بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی بحری قوت سے بھی خائف ہے اور معاہدے کا ایک مقصد چین کے مقابلے میں فوجی قوت میں اضافہ کرنا بھی ہے۔