کوئٹہایف سی پرریموٹ کنٹرول بم حملہ 2 افراد شہید 10 زخمی
دھماکاایئرپورٹ روڈپرسائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرل بم سے کیاگیا،کئی گاڑیاں تباہ
کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈپرایف سی کی گاڑی کے قریب سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق جبکہ3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت10زخمی ہو گئے۔
دھماکے سے8 سے زائدگاڑیوں اورایک درجن سے زائددکانوںکونقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق عالموچوک کے قریب نامعلوم افرادنے سائیکل میں دھماکاخیزموادنصب کرکے سڑک کنارے کھڑی کردی،جیسے ہی فرنٹیئرکور کی گشت کرنے والی گاڑی سائیکل کے قریب سے گزری تواس میں نصب دھماکاخیز موادزور داردھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں ثنااللہ اورمحمد رفیق جو کہ محکمہ موسمیات میں ٹیکنیشن تھاموقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس ، سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل کاعملہ موقع پر پہنچ گیا۔
دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا،دھماکااتنازوردارتھاکہ اس کی آواز دوردورتک سنی گئی۔دھماکے سے ایک درجن کے قریب دکانوں،قریبی عمارتوں اور8سے زائد گاڑیوںکوشدیدنقصان پہنچا۔کوئٹہ پولیس کاکہناہے کہ ایئرپورٹ روڈ پرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹروم بم دھماکے سے 2افراد جاں بحق 3ایف سی اہلکاروں سمیت10افرادزخمی ہوئے،سائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں تقریباً 5کلودھماکاخیز مواد نصب تھا،ہدف ایف سی کی گاڑی تھی۔