ملائیشیا میں دنیا کا سب سے لمبا اژدھا برآمد
اژدھے کی لمبائی 26 فٹ اور وزن 250 کلو گرام ہے، حکام
زمانہ قدیم میں بڑے بڑے سانپوں اور اژدھوں کا ملنا عام سی بات تھی لیکن اب ایسا کبھی کبھار ہوتا ہے مگر ایسا ہی ایک اژدھا ملائیشا میں سامنے آیا ہے جس کی لمبائی 26 فٹ ہے جو اس جدید دنیا میں پایا جانے والا سب سے بڑا اژدھا ہے۔
ملائیشیا میں ملنے والے اس انتہائی دیو قامت اژدھے کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک زیر تعمیر عمارت سے برآمد ہوا ہے جو شاید اب تک برآمد ہونے والا سب سے بڑا اژدھا ہے۔ حکام کے مطابق اس اژدھے کی لمبائی 26 فٹ یا 8 میٹر ہے اور اسے سب سے پہلے پناگ جزیرے میں ایک گرے ہوئے درخت کے نیچے دیکھا گیا۔ پناگ کے شہری دفاع کے محکمے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی بڑا سانپ تھا اور انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا اژدھا نہیں دیکھا تاہم انڈے دینے کے بعد مادہ اژدھے کی موت واقع ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق اس سے قبل سب سے لمبے برآمد ہونے والے اژدھے کی لمبائی 25 فٹ تھی اوراس کا وزن 158 کلوگرام تھا۔ ملایشیا میں ملنے والے اس اژدھے کو باقاعدہ تولا نہیں جا سکا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اس کا وزن تقریباً 250 کلوگرام ہے جب کہ محکمہ جنگلات کے حوالے کرنے سے قبل ہی اس اژدھے کی موت واقع ہوگئی۔