سسٹم ڈی ريل كيا گيا تو ہماليہ بہت روئے گا اور اس کے آنسو سب کو بہا لے جائیں گے رضا ربانی

آئين كو كاغذ كا ٹكڑا سمجھنے والے ماضی پر نظر دوڑائيں، چیئرمین سینیٹ


ویب ڈیسک April 13, 2016
آئين كو كاغذ كا ٹكڑا سمجھنے والے ماضی پر نظر دوڑائيں، چیئرمین سینیٹ، فوٹو؛ فائل

چیئرمين سينٹ مياں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ہم نئے صوبوں كو انتظامی بنيادوں پرتسليم نہيں كريں گے کیونکہ نئے صوبے صرف زبان اور شناخت کی بنياد پر بنيں گے۔

اسلام آباد میں یوم دستور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ آئين كو كاغذ كا ٹكڑا سمجھنے والے ماضی پر نظر دوڑائيں کیونکہ اگر 73 كے آئين كو چھيڑاگيا يا سسٹم كو ڈی ريل كيا گيا تو ہماليہ بہت روئے گا اور ہماليہ كے يہ آنسو سب كو بہا كے لے جائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئے صوبوں كو انتظامی بنيادوں پر تسليم نہيں كريں گے کیونکہ نئے صوبے صرف زبان اور شناخت کی بنياد پر بنيں گے۔

رضاربانی کا كہنا تھا كہ نظام سمیت سياستدان اور پارليمان ناكام ہو گئے ہيں لیکن اس بحث ميں نہيں پڑنا چاہتے کیونکہ پاكستا ن كے آئين کی بنياد پارليمان ہے اور آئين نہ ہی كہيں ہوا سے اڑ كر آيا ہے اور نہ ہی ہاؤس آف كامن سے امپورٹ كيا گيا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھارويں ترميم ميں وسائل پر 50 فيصد كنٹرول صوبوں كو ديا گيا مگر دو حكومتوں ميں يہ وسائل دينے كے حوالے سے عملدرآمد كا كوئی طريقہ كار واضح نہيں كيا گيا جو اسلام آباد كو اپنے قبضے ميں ركھنا چاہتے ہيں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں