ملک ریاض کاپیش ہوکرسڈل کمیشن پرعدم اعتماد کا اظہار

موسیٰ گیلانی،اسلم بیگ،ملک ریاض کیلیے ایف آئی اے انکوائریاں،ارسلان کیلیے فائیواسٹارکمیشن بنایا گیا


Online/Numainda Express November 14, 2012
ارسلان ڈان ہے،وی آئی پی نہ بنایاجائے،ملک ریاض،کمیشن غیرقانونی ہے،زاہدبخاری. فوٹو رائٹرز

ملک ریاض حسین شعیب سڈل کمیشن کی طرف سے باربارکے نوٹس کے بعدمنگل کوپہلی بارکمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کرایا ۔

ملک ریاض نے بعدمیںاپنے وکیل زاہد بخاری کے ہمراہ میڈیاسے گفتگومیں کہاکہ انہیں سڈل کمیشن سمیت کسی کمیشن پراعتمادنہیں اور یہ بات انھوں نے کمیشن کوبتادی ہے۔زاہدبخاری نے بتایا کمیشن کی مدت ختم ہوگئی اور اب یہ کمیشن بلا جوازاورغیرقانونی ہے۔ملک ریاض حسین نے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر واضح کیاکہ وہ اس کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کو تیارنہیں ہیں جبکہ کمیشن نے ان پرواضح کردیاکہ کمیشن پران کے اعتراضات سپریم کورٹ نے منظورنہیںکیے اورکمیشن کو مزیدمہلت دیتے ہوئے6دسمبر تک انکوائری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں،ملک ریاض کی ذمے داری ہے کہ کمیشن کے ساتھ تعاون کریں۔

کمیشن کے سیکریٹری ارشد محمود چیمہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک ریاض کو7نومبرکو پانچواںنوٹس جاری کیا گیااور وہ منگل کوپیش ہوئے،ملک ریاض حسین کے وکیل زاہدحسین بخاری نے کمیشن کے سامنے موقف اپنایاکہ جب سے کمیشن قائم کیاگیااس وقت سے معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے چیلنج ہے، ان کے موکل کمیشن سے تعاون کرنے کوتیارنہیں۔زاہد بخاری نے کہاکہ کمیشن30اگست سے5اکتوبر تک قانون کے مطابق تھالیکن 6اکتوبر سے 5نومبرکے دوران سپریم کورٹ سے مزید مہلت دینے کے وقت کے دوران کمیشن کی حیثیت قانونی نہیں رہی تھی لیکن انھوں نے یہ بات تسلیم کی کہ 6نومبرکو سپریم کورٹ کی جانب سے مدت میں اضافے کی منظوری سے6نومبرسے کمیشن کی کارروائی قانون کے مطابق ہے۔

ملک ریاض کے وکیل نے اپنے اعتراضات تحریری شکل میںکمیشن کو پیش کیے۔ملک ریاض نے کہاکہ وہ اپناتحریری بیان پہلے ہی سپریم کورٹ میں پیش کر چکے ہیں۔آن لائن کے مطابق ملک ریاض نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وہ شعیب سڈل کمیشن کونہیںمانتے اورنہ ہی اس کمیشن سے انہیں انصاف کی توقع ہے، ارسلان افتخارکووی آئی پی نہ بنایاجائے وہ ایک ڈان ہے ،اس کے ساتھ بھی ایسے ہی انصاف کے تقاضوںکوپورا کیاجائے جس طرح ایک عام آدمی کے ساتھ انصاف کیاجاتاہے۔ملک ریاض کاکہناتھا کہ موسیٰ گیلانی، اسلم بیگ اورملک ریاض کیلیے ایف آئی اے اورنیب سے انکوائریاںکرائی جارہی ہیں اورمیں16سال سے یہ انکوائریاںبھگت رہاہوں جبکہ ارسلان افتخارکیلیے فائیواسٹارشعیب سڈل کمیشن تشکیل دیاگیا سب کیلیے انصاف ایک جیساہوناچاہیے۔

ملک ریاض نے کہاکہ شعیب سڈل کی نوکری کوبھی توسیع دینے کیلیے ڈیل ہورہی ہے ہم اس کونہیں مانتے ۔انھوںنے کہاکہ میراکوئی پاسپورٹ نہیں مانگاگیا، اگرپاسپورٹ طلب کیاگیا تو میںسڈل کمیشن کونہیں سپریم کورٹ کودینے کیلیے تیارہوں ۔ہم نے اس کمیشن کی آئینی حیثیت کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیاہواہے لیکن عدالت نے اب تک ہماری نظرثانی کی درخواست کاکوئی فیصلہ نہیں نہیںکیاجبکہ ارسلان ا فتخارکی نظرثانی کی درخواست کو عدالت عظمیٰ نے بڑی سرعت کے ساتھ نمٹایاتھا۔انھوں نے کہاماہ رمضان میں سماعت کے دوران عدالت نے توروزہ افطاری کے وقت کابھی خیال نہیں رکھاتھا ۔زاہد بخاری نے کہاکہ شعیب سڈل کمیشن 5اکتوبرکواپنی آئینی مدت پوری کرچکا،سپریم کورٹ نے اسے6اکتوبرکودوبارہ نئی زندگی دی لیکن قانونی طورپراس کی کوئی حیثیت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |