ارجن کپور اور جیکولین میں پھر قربتیں بڑھنے لگیں

اداکارہ کرینہ کپو نے دونوں کو پھر سے ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ذرائع


Showbiz Desk April 13, 2016
اداکارہ کرینہ کپو نے دونوں کو پھر سے ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ذرائع فوٹو : فائل

بالی وڈ میں ان دنوں تیزی سے ٹوٹتے بنتے رشتوں کے درمیان اداکار ارجن کپور اور ان کی سابق گرل فرینڈ جیکولین فرنینڈس میں پھر سے قربیتں بڑھنا ایک اچھی خبر ہے۔

سب سے پہلے گزشتہ ہفتے ایک فیشن تقریب میں دونوں اکٹھے دیکھے گئے اس کے بعد حال ہی میں وہ ایک دوست کی طرف سے منعقدہ پارٹی میں بھی نہ صرف قریب قریب بیٹھے تھے بلکہ وہاں موجود لوگوں کو اپنی شرارتوں سے بھی محظوظ کرتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور نے دونوں کو پھر سے ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں