بھارتی فلموں نے ہماری نئی نسل کو نقصان پہنچایا سعود

ہمیں اپنی ثقافت کو پروموٹ کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ اب رفتہ رفتہ بھارتی فلموں کا کریز ختم ہوتا جارہا ہے، سعود

ہمیں اپنی ثقافت کو پروموٹ کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ اب رفتہ رفتہ بھارتی فلموں کا کریز ختم ہوتا جارہا ہے، سعود فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن ہم ان پر بھروسہ نہیں کرتے ،گزشتہ چند سال کے دوران ہمارے ملک کے باصلاحیت فنکاروں اور ڈائریکٹرز نے ثابت کردیا کہ وہ اچھا کام کرنا جانتے ہیں۔


بھارتی فلموں نے بلاشبہ پاکستان کی فلم انڈسٹری اور ہماری نئی نسل کو نقصان پہنچایا ہے لیکن اب کسی حد تک ہمارے نوجوانوں نے اس کا ازالہ کردیا، پاکستان میں اچھی فلموں کا بننا خوش آئند ہے۔یہ بات اداکار سعود نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت کو پروموٹ کرنے پر توجہ دینی چاہیے ، اب رفتہ رفتہ بھارتی فلموں کا کریز ختم ہوتا جارہا ہے۔

ے پاکستانی فلم بین پاکستانی فلموں کو اہمیت دے رہے ہیں، سنیما مالکان کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستانی فلموں کو پروموٹ کریں اور انھیں زیادہ سے زیادہ نمائش کا موقع دیں۔
Load Next Story