خفیہ اطلاع پرسواکروڑ کے اسمگل شدہ اے سی اسپلٹس پکڑے گئے

ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمزانٹیلی جنس نے کنٹراوینشن رپورٹ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو بھیج دی


Ehtisham Mufti April 13, 2016
ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمزانٹیلی جنس نے کنٹراوینشن رپورٹ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو بھیج دی فوٹو: محمد عظیم/ایکسپریس/فائل

ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن کے شعبہ انسداد اسمگلنگ نے خفیہ معلومات کی بنیادپر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 1کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ ایئر کنڈیشنر اسپلٹس ضبط کرلیے ہیں۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ اسمگل شدہ مذکورہ اسپلٹس لاہورسے کراچی منتقل کیے جا رہے تھے، اس دوران اطلاع ملنے پر ڈائریکٹوریٹ کی انسداد اسمگلنگ ٹیم نے چھاپہ مارا تو اسمگل شدہ اسپلٹس گودام میں اتارے جارہے تھے، کارروائی کے دوران مالکان سے درآمدی اسپلٹس کے متعلقہ دستاویزات طلب کی گئیں لیکن یہ دستاویزات ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم کو فراہم نہیں کی گئیں جس پرکسٹمزانٹیلی جنس نے مٹسوبیشی برانڈکے 220 ایئرکنڈیشنر اسپلٹس ضبط کرلیے ہیں جس کی مالیت 1کروڑ25لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ نے دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث کنٹراوینشن رپورٹ بھی متعلقہ کسٹمزایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کردی ہے۔ دریں اثنا ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن کے شعبہ انفورسمنٹ نے ڈیوٹی وٹیکس چوری کے ایک اورکیس میں پنیرکے کنسائمنٹ کی کلیئرنس پر ٹیکس چوری کرنے پر درآمدکنندگان کے خلاف مرتب کردہ کنٹراوینش رپورٹ متعلقہ کسٹمز ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کوارسال کردی۔ ذرائع کے مطابق میسرز زورین انٹرپرائززکی جانب سے فروری 2016میں پنیرکاکنسائمنٹ پورٹ قاسم کلکٹریٹ سے اورمیسرز Intrachem کی جانب سے فروری اورمارچ 2016کے دوران کسٹمزایسٹ کلکٹریٹ سے پنیر کے 5کنسائمنٹس کلیئرکرائے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ درآمدکنندگان نے پورٹ قاسم کلکٹریٹ اورایسٹ کلکٹریٹ پر تعینات کسٹمزافسران کی مبینہ طور پرملی بھگت سے کلیئرنس پر سیلز ٹیکس کے چھٹے شیڈول کے تحت صفر فیصدٹیکس کی ناجائزسہولت لیکر 13 لاکھ 14ہزارروپے کا نقصان پہنچایا تاہم ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (انفورسمنٹ)نے خفیہ اطلاع پران کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال کی تو انکشاف ہواکہ درآمدکنندگان نے کنسائمنس کی غیرقانونی کلیئرنس کرائی۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے مزید کارروائی کیلیے کنٹراونشن رپورٹس متعلقہ کسٹمز ایڈجیوڈیکیشن کلکٹریٹ کوارسال کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |