گلشن معمار میں پولیس مقابلہ2 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی پولیس سے مقابلے میں مارے جانے والا دہشت گرد ریحان کالعدم القاعدہ برصغیرکراچی کا امیر تھا


Staff Reporter April 13, 2016
دہشت گرد بم بنانے کی فیکٹری میں بال بم اور خودکش جیکٹ تیار کرتے تھے، راجہ عمر خطاب فوٹو؛ فائل

گلشن معمار میں پولیس مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی سول لائن راجہ عمر خطاب کے مطابق مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جس کے باعث بم ڈسپوزل اسکواڈ کو رات گئے طلب کرلیا گیا ہے۔ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ریحان اور حماد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک دہشت گرد ابوہریرہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔جس گھر میں دہشت گرد رہائش پذیر تھے وہاں بم بنانے کی فیکٹری تھے جہاں سے وہ بارود اور تیار بم دہشت گردوں کو فراہم کرتے تھے جبکہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک رات گئے سی ٹی ڈی مارے جانے والے دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں ملحقہ علاقوں کا سرچ آپریشن کر رہی تھی۔گلشن معمار احسن آباد میں سی ٹی ڈی پولیس سے مقابلے میں مارے جانے والا دہشت گرد ریحان کالعدم القاعدہ برصغیرکراچی کا امیر تھا جبکہ جس مکان میں وہ رہائش پذیر تھا وہاں سے اور اس سے ملحقہ عمارت سے بارود سے بھری ہوئی ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ دہشت گرد بم بنانے کی فیکٹری میں بال بم اور خودکش جیکٹ تیار کرتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں