24اپریل تک کمیشن بن گیا تواحتجاج موخر کیا جاسکتا ہے اپوزیشن ذرائع

تینوں جماعتیں اس بات پر متفق ہوگئی ہیں کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرتی ہے تواحتجاج نہیں کیا جائے گا


عامر خان April 13, 2016
تینوں جماعتیں اس بات پر متفق ہوگئی ہیں کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرتی ہے تواحتجاج نہیں کیا جائے گا:فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک میں عملی طور پر حصہ لینے سے معذرت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ کسی ایسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوری اور پارلیمانی نظام کو خطرہ لاحق ہو۔

اپوزیشن کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی سے ہونے والی ملاقات میں حکومت کے خلاف پاناما لیکس اسکینڈل پر وفاقی حکومت کے موقف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور تینوں جماعتیں اس بات پر متفق ہوگئی ہیں کہ اگر حکومت 24اپریل سے قبل پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان کرتی ہے تو پھر حکومت کے خلاف کوئی بڑا احتجاج نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی حکومت کے خلاف کوئی تحریک چلائی جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |