جمہوریت کامستقبل روشنمارشل لاکاخطرہ نہیں کائرہ

پارلیمنٹ سب سے بااختیار ہے، عدالتوں کو پارلیمنٹ کے دیے ہوئے اختیارات حاصل ہیں


APP/Numainda Express November 14, 2012
اسلم بیگ خواب دیکھ کربیان دیتے ہیں،وہ عدالت اور جمہوریت سے بدلہ لینے کے درپے ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ ملک میںجمہوریت کامستقبل روشن ہے کسی مارشل لاکاخطرہ نہیں، جنرل(ر)اسلم بیگ خواب دیکھ کروہی بیان دے دیتے ہیں، وہ عدالت اورجمہوریت سے بدلہ لینے کے درپے ہیں۔

پارلیمنٹ سب سے بااختیاراورفیصلہ کن عوامی ادارہ ہے، عدالتوںکوپارلیمنٹ کے دیے ہوئے اختیارات ہی حاصل ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیاسے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ عدالت جوفیصلہ کرتی ہے اس میں اورتبصرے میں فرق ہوتاہے،اس حوالے سے رپورٹرز ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے محتاط رپورٹنگ کریں،ذرا سی غلطی سے بات کے معنی ومفہوم تبدیل ہوجاتے ہیں،عدالتیں مقدم ہیں ان کے فیصلوںکا احترام کرتے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ جنرل (ر) اسلم بیگ جمہوریت کی بساط لپیٹنے کی بات صرف اس لیے کررہے ہیں کہ عوام کے سامنے اصغرخان کیس میں ان کااصل چہرہ آ گیاہے ۔

پیپلزپارٹی کواقتدار سے باہر رکھنے کیلیے تاریخ میں وہ گھنائونا کردار ادا کیا جس پرقوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی،صدر، وزیراعظم اور وزراآئین کے مطابق احکامات جاری کرتے ہیںکوئی افسر احکامات کی عدولی نہیں کرسکتا،نہ ہی افسران کاکام ہے کہ کسی حکم کا تعین کریں کہ یہ قانون کے مطابق ہے یا قانون کیخلاف، صدر اور وزیراعظم نے پوری قوم اور ملک کے فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں