رواں سال ایک لاکھ 43 ہزارپاکستانی حج کرینگے وزیر اعظم نے نئی پالیسی منظورکرلی

 60 فیصد سرکاری، 40نجی کوٹے کے تحت جائیں گے،ساؤتھ ریجن کیلیے پیکیج 2 لاکھ 64،نارتھ کیلیے 2 لاکھ 55 ہزار مقرر


Numainda Express April 13, 2016
حجاج کوایئرپورٹس پراستقبالیہ دیاجائیگا،کیس عدالت میں زیرسماعت ہے،میڈیاکوتفصیلات جاری نہیںکرینگے،جوائنٹ سیکریٹری حج فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے نئی حج پالیسی کی منظوری دیدی،رواں سال ایک لاکھ 43 ہزار350 لوگ حج کی سعادت حاصل کریں گے،جنوبی علاقوں کے عازمین کیلیے حج پیکیج 2 لاکھ 64 ہزار اورشمالی علاقوں کے عازمین کیلیے 2 لاکھ 55 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے حج پالیسی 2016 پر دستخط کردیے ہیں اور سمری وزارت مذہبی امور کو بھجوا دی ہے۔ اب وفاقی وزیر مذہبی امور24سے48گھنٹے میں حج پالیسی کا باضابطہ اعلان کر دیں گے۔ وزیر اعظم کی منظور کردہ پالیسی کے تحت رواں برس60فیصد عازمین سرکاری جبکہ باقی 40 فیصد نجی کوٹے پر حجاز مقدس روانہ ہوںگے۔نئی پالیسی کے تحت تمام حجاج کرام کوایئرپورٹس پراستقبالیہ دیا جائے گا جبکہ حجاج کی آسائش کیلیے ایئرکولر کے استعمال کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں