حرم شریف میں عارضی مطاف ہٹانے کا 7 فیصد کام مکمل
باقی کام بھی 20 شعبان تک مکمل کر لیا جائیگا، پورا عمل 8 مراحل پر مشتمل ہے، ڈاکٹر وائل حلبی
حرم شریف میں عارضی مطاف کوہٹانے کا 7 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ، 20 شعبان تک کام کو مکمل کرلیا جائے گا، عارضی مطاف کے ہٹائے جانے کے بعد مطاف کے صحن میں ایک گھنٹے کے اندر تقریبا 30 ہزار افراد طواف کرسکیں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق تکنیکی کمیٹی کے میڈیا ترجمان ڈاکٹر وائل حلبی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت 80 انجینئر 4 شفٹوں میں اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں تاکہ توسیع کے عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ پورا عمل 8 مرحلوں پر مشتمل ہے جبکہ ہر مرحلہ 8 روز میں مکمل کیا جائے گا۔ڈاکٹر حلبی کے مطابق عارضی مطاف کو ہٹانے کے لیے 4 کرینیں مختص کی گئی ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ مطاف کو ہٹانے کی منصوبہ بندی میں طواف اور کام کرنے والوں کی حفاظت اورسلامتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔