پی آئی اے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا مسافروں سے تلخ کلامی

اندرون ملک پروازوں میں 1300 اور بیرون ملک کیلیے 5 ہزار روپے تک کا اضافہ

ملازمین کے احتجاج کے دوران کراے کم کیے گئے تھے، جلد معمول پر آ جائینگے، ترجمان :فوٹو: فائل

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن انتظامیہ (پی آئی ایٍ) نے اچانک اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا، اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 13سو روپے جبکہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کے کرایوں میں 5ہزارروپے تک کااضافہ کیاگیا ہے۔


پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی کراچی سے اندرون وبیرون ملک جانی والی پروازوں میں نئے کرایے نافذ العمل ہوگئے۔ ترجمان پی آئی اے کے دانیال گیلانی کے مطابق جلد ہی کرائے معمول پرآجائیں گے، دریں اثنا وہ مسافر جنھوں نے یکم اپریل سے قبل اپنی نششتیں بک کروائیں وہ سابقہ کرایوں پر ہی سفرکرسکیں گے.

واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے پی آئی اے ملازمین کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی ہڑتال کے دوران پی آئی اے کے کرایوں میںکمی کااعلان کیاتھاتاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر پی آئی اے کے ذریعے سفرکرسکیں۔پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں اضافے کے بعدکراچی سمیت مختلف ایئرپورٹس پرٹکٹ پر زائد رقم کی وصولی پرمسافروں اورپی آئی اے کے عملے کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی رپورٹ ہورہے ہیں۔
Load Next Story