قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس ایک ہی دن ہونگے وزیر قانون

وزرائے اعلیٰ سے تعاون کی امید ہے، اسمبلیاںتحلیل کرنیکا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، انتخابات وقت پرہونگے

سمندر پار پاکستانیوںکو ووٹ کا حق حاصل ہے: فاروق نائیک، الیکشن کمشنرسے ملاقات، فخرالدین ابراہیم سے جے یو آئی کا وفد بھی ملا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا فی الحال تعین نہیں ہوا۔


باقاعدہ اعلان صدر زرداری کریں گے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روزہونگے اسمبلی مقررہ مدت سے پہلے تحلیل ہوئی تو90دن میں مدت پوری کرنے پر60دن میں الیکشن ہونگے نگران وزیراعظم کی تقرری وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے اتفاق رائے سے ہو گی، انھوں نے ان خیالات کااظہار منگل کو اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کیا، وزیرقانون نے چیف الیکشن کمشنر سے آئندہ انتخابات اورآئینی و قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا اورکمیشن کو وزارت قانون کی جانب سے ہرممکن معاونت کایقین دلایا۔

فاروق نائیک نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلیے مکمل تیار ہے، کوشش ہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی پولنگ ایک ہی دن ہو۔ توقع ہے وزرا اعلیٰ تعاون کریں گے۔ انتخابات کے اعلان کے بعد الیکشن کا عمل مکمل کرنے میں50 دن لگتے ہیں، اسمبلیاں16مارچ کو تحلیل ہوئیں تو انتخابات60 دن اور اگر 16 مارچ سے قبل تحلیل ہوئیں تو 90 دن میں کرا دیے جائیں گے حکومت آئین اور قانون کے مطابق شفاف انتخابات یقینی بنائے گی۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق حاصل ہے تاہم پوسٹل بیلٹ کے طریقہ کارپر مشاورت جاری ہے۔
Load Next Story