رینجرز ہیڈکوارٹرزحملہمبینہ بمبارکی فنگرپرنٹ رپورٹ موصول

آئی ڈینٹی فکیشن سسٹم کے تحت مبینہ خودکش بمبار کے فنگر پرنٹ میچ نہیں ہو سکے

آئی ڈینٹی فکیشن سسٹم کے تحت مبینہ خودکش بمبار کے فنگر پرنٹ میچ نہیں ہو سکے ۔ فوٹو : ایکسپریس

رینجرز ہیڈ کوارٹرزپرحملے کے مبینہ خودکش بمبارکی فنگرپرنٹ رپورٹ موصول ہو گئی۔


آئی ڈینٹی فکیشن سسٹم کے تحت مبینہ خودکش بمبار کے فنگرپرنٹ میچ نہیں ہو سکے، 5نومبرکی صبح رینجرزہیڈکوارٹرزپرخودکش حملے کے بعدجائے وقوع سے تحقیقاتی اداروں کے اہلکاروں کو نامعلوم شخص کی ایک انگلی ملی تھی جسے مبینہ طور پر خود کش بمبار کی انگلی قرار دیاگیاتھا،انگلی سے ملنے والے پرنٹ کوآٹو میٹڈ فنگر پرنٹس آئی ڈینٹی فکیشن سسٹم کے ریکارڈمیں چیک کرنے کیلیے اسلام آبادروانہ کر دیا گیا تھا جس کی رپورٹ فارنسک ڈویژن سندھ کو موصول ہو گئی۔

فارنسک ڈویژن سندھ کے ذرائع کے مطابق آٹو میٹڈ فنگر پرنٹس آئی ڈینٹی فکیشن سسٹم (AFIS) کے تحت موجود فنگرپرنٹس ریکارڈسے انگلی کے پرنٹ کوئی میچنگ نہیں ہوئی،ذرائع نے بتایا کہ فنگر پرنٹ کی ایک کاپی متعلقہ انوسٹی گیشن آفیسرزکوبھی فراہم کردی گئی ہے جسے نادرا کے ریکارڈسے بھی چیک کیاجارہاہے۔ واضع رہے کہ آٹومیٹڈ فنگر پرنٹس آئی ڈینٹی فکیشن سسٹم میں ملک بھرسے تقریباً ڈھائی لاکھ سے زائد جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹ سے متعلق ڈیٹامحفوظ ہے جبکہ مزید بھی جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا محفوظ بنایاجارہاہے۔

Recommended Stories

Load Next Story