وزیراعظم نوازشریف نجی دورے پر لندن کے لئے روانہ

وزیراعظم نواز شریف لندن میں ایک ہفتے قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔


ویب ڈیسک April 13, 2016
وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کی والدہ، اہلیہ اور اسٹاف ممبر بھی موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

VATICAN CITY: وزیراعظم نواز شریف ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن کے لئے روانہ ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اپنی والدہ، اہلیہ کلثوم نواز، 2 ذاتی ملازموں اور اپنے اسٹاف کے ممبران کے ہمراہ لاہور کے علاقہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے لندن کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن جا رہے ہیں جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور پھر وطن واپس آجائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف رائے ونڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ جاتی امراء سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں ان سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور پاناما لیکس کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھی آئندہ ایک دو روز میں لندن کیلئے روانہ ہوں گے جب کہ پیپلز پارٹی کے چیرمین آصف علی زرداری پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھی لندن میں ہی قیام پزیر ہیں تاہم ان کی وزیراعظم نوازشریف سے کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں