ملتان میں فیکٹری میں گیس لیکج سے 36 مزدوربے ہوش

فیکٹری مالکان نے معاملہ دبانے کے لئے بے ہوش ملازمین کو ریسکیو 1122 کے بجائے اپنی گاڑیوں پر اسپتال منتقل کیا


ویب ڈیسک April 13, 2016
اسپتال منتقل ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو بھی واقعہ کی اطلاع نہیں دی گئی۔:فوٹو:فائل

نجی فیکٹری کے پلانٹ میں گیس لیکیج کے باعث خواتین سمیت 36 ملازمین بے ہوش ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں قائم بسکٹ بنانے کی ایک فیکٹری میں چند روزقبل ہی نیا پلانٹ نصب کیا گیا تھا، گزشتہ روزپلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث اسے بند کردیا گیا تاہم آج صبح جب اسے دوبارہ چلایا گیا تو کچھ ہی دیرمیں پلانٹ سے دوبارہ گیس خارج ہونے لگی۔ گیس لیکیج کے باعث وہاں کام کرنے والے 36 مزدور بے ہوش ہوگئے۔

فیکٹری مالکان نے معاملہ دبانے کے لئے ریسکیو 1122 کے بجائے اپنی گاڑیوں پر نجی اسپتال منتقل کیا جب کہ اسپتال منتقل ہو نے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو بھی واقعہ کی اطلاع نہیں دی گئی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیر علاج ملازمین میں خواتین کی بڑی تعداد ہے جب کہ کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں