مہران بیس جیسے حملوں سے نمٹنے کی تیاری کرلینیول چیف

سمندری محاذوںپرآنکھیں اورکان کھلے ہیں، خطرات سے نمٹنے کیلیے پوری طرح تیارہیں


INP/staff Reporter November 14, 2012
سمندری محاذوںپرآنکھیں اورکان کھلے ہیں، خطرات سے نمٹنے کیلیے پوری طرح تیارہیں ۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ نے کہا ہے کہ سمندری محاذوںپر بحریہ کی آنکھیں اورکان کھلے ہیں،خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیارہیں۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ پاک بحریہ کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں،بحریہ نہ صرف ملک کی سمندری حدودکا تحفظ کررہی ہے بلکہ گوادرسمیت بلوچستان کے دیگرعلاقوں میں ترقیاتی کاموں میںبھی بھرپورحصہ لے رہی ہے۔انھوںنے کہاکہ کراچی میںمہران بیس حملے جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں