عمران خان نےنوازشریف کے گھرکا گھیراؤکیا توان کی سیاست دفن ہوجائیگی راناثنااللہ

کوئی یہ نا سمجھے کہ کالے کرتوتوں کو چھپا کر گل غپاڑہ کیا جاسکتا ہے، وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک April 13, 2016
ہم سیاست کو ہمیشہ اختلاف رائے سے کبھی آگے نہیں جانے دیا، وزیر قانون:فوٹو:فائل

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کے گھر کا گھیراؤ کرنا کوئی سیاست نہیں اورعمران خان نے ایسا کیا تو ان کی سیاست بھی دفن ہوجائے گی۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے سیاست کوجمہوری اصولوں کےتابع کر رکھا ہے، ہم نے سیاست کو ہمیشہ اختلاف رائے سے آگے نہیں جانے دیا ، سیاسی مخالفین کے گھر کا گھیراؤ کرنا کوئی سیاست نہیں، انہوں نے میرے گھر کا بھی گھیراؤ کرایا تھا۔ لیکن انہپیں ایسا کرنے میں 10 گھنٹے لگے اور اگر عمران خان نے نوازشریف کے گھر کا گھیراؤ کیا تو ان کی سیاست دفن ہوجائے گی۔ عمران خان اپنی زبان پر قائم رہیں اور 24 اپریل کو رائیونڈ کا گھیراؤ کریں۔

وزیرقانون نے کہا کہ پاناما لیکس کچھ بھی نہیں ہے دراصل عمران خان اپنی پارٹی بچانے کی کوشش میں ہیں کیونکہ ان کی اپنی پارٹی میں خلفشارمیں پیدا ہوچکا ہے۔ سیاسی عدم استحکام پھیلانے والے را کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں،کوئی یہ نا سمجھے کہ کالے کرتوتوں کو چھپا کر گل غپاڑہ کیا جاسکتا ہے، پاناما لیکس پرکمیشن بنے گا لیکن سب کا احتساب ہوگا جب کہ ایک ہی بار قومی کمیشن بنا کر معاملے کو نمٹادیا جانا چاہئے۔

وزیراعظم کی لندن یاترا کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے لندن گئے ہیں ،اس کے علاوہ ان کے ایجنڈے میں کوئی اور چیز شامل نہیں، ان کی کسی سے کوئی ملاقات طے نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں