چین میں ڈرون طیارے سمیت جدیدترین اسلحہ کی نمائش شروع

اسٹیلتھ طیارےJ-31 کاماڈل بھی رکھا گیا ہے، جے ایف 17 تھنڈرطیارے بھی موجود


AFP November 14, 2012
چین کے شہر یوہائی میں ایئرشو کے موقع پر ڈرون طیارے کی نمائش کی جارہی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

چین کے جنوبی شہریوہائی میں چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کی طرف سے تیار کیے گئے جدید ترین ڈرون طیارے سمیت دوسرے جدیداسلحے کی نمائش شروع ہوگئی۔

چین کے تیارکردہ ڈرون جس میں 2 میزائل نصب ہونگے جو امریکی ڈرون کے مشابہہ ہے لیکن اس کی قیمت امریکی ڈرون سے بہت کم یعنی صرف10 لاکھ ڈالرہے۔نمائش میں ریڈارپرنظرنہ آنے والے سٹیلتھ طیارےJ-31 کے ماڈل کوبھی رکھاگیاہے۔

چین نے پہلے اسٹیلتھ طیارےJ-20کوگزشتہ سال ہی متعارف کرا دیاتھالیکن ابھی 2018تک فوج میں شامل کیے جانے کاامکان نہیں۔ دفاعی نمائش میں پاکستان سمیت بڑی تعدادمیں غیرملکی مندوبین بھی شرکت کررہے ہیں۔پاکستان کے جے ایف17 تھنڈرطیارے بھی اس نمائش میں شامل ہیں۔نمائش کے دوران گزشتہ روزمختلف ماڈل کے طیاروں کے کرتب بھی دکھائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں