ن لیگ منشورکمیٹی کااجلاسنوازشریف کارپورٹ پر اظہاراطمینان

17نومبرتک مزیدتجاویزطلب،منشورانقلابی ہوگا، مسائل کے حل کی تجاویز دی جائینگی، نوازشریف


November 14, 2012
17نومبرتک مزیدتجاویزطلب،منشورانقلابی ہوگا، مسائل کے حل کی تجاویز دی جائینگی، نوازشریف۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف نے آئندہ انتخابات کیلیے پارٹی کی منشورکمیٹی کی رپورٹ پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے17نومبرتک مزید تجاویز طلب کرلیں۔

مسلم لیگ(ن)کی منشورکمیٹی کااجلاس گزشتہ روز پارٹی سربراہ نوازشریف کی صدارت میں ماڈل ٹائون میں ہوا۔اجلاس میں منشور کمیٹی کے چیئرمین سرتاج عزیزنے اجلاس کوتفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،سیکرٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا، سینیٹر اسحاق ڈار ،ہمایوں اختر،سینیٹرطارق عظیم،خاقان عباسی،صدیق الفاروق سمیت دیگربھی موجودتھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے منشورمیں معیشت،لوڈشیڈنگ،امن وامان، بیروزگاری، تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی گئی ہے جبکہ خطے میں امن کے حوالے سے خارجہ پالیسی طے کی گئی ہے۔اس موقع پرنوازشریف نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں(ن) لیگ کامنشورانقلابی ہوگاجس میں لوگوں کے مسائل کے حل کی تجاویز پیش کی جائینگی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)اپنے منشورپرعملدرآمدکی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اورانشاء اللہ اگرعوام نے موقع دیاتوانہیں مایوس نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ ہم ملکی معیشت کومضبوط،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اورامن وامان کی بحالی چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں