گوگل نے تصویروں کو چارچاند لگانے والے 149 ڈالر کے ٹولز بالکل مفت کردیئے

فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن ’’اسنیپ سیڈ‘‘ کیلئے نِک کلیکشن ٹولز پروفیشنل فوٹوگرافرز کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔


علمدار حسین April 13, 2016
فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن ’’اسنیپ سیڈ‘‘ کیلئے نِک کلیکشن ٹولز پروفیشنل فوٹوگرافرز کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ فوٹو؛ گوگل

گوگل نے تصویروں کو چار چاند لگانے والی فوٹو ایڈیٹنگ کی ایپلی کیشن کے لئے 149 ڈالر کے نک کلیکشن ٹولز کو بالکل مفت کردیا۔

گوگل نے اپنی موبائل فوٹو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن ''اسنیپ سیڈ'' (Snapseed) کے لیے نِک کلیکشن (Nik Collection) ٹولز کو ایک جرمن کمپنی سے خریدنے کے بعد اس کی قیمت 499 ڈالر سے کم کر کے 149 ڈالر کر دی تھی تاکہ لوگ اسے باآسانی خرید سکیں۔ یہ فوٹوگرافی ٹولز پروفیشنل فوٹوگرافرز کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔



اس ٹولز کے مجموعے میں سات ٹولز موجود ہیں جنہیں ایڈوب فوٹو شاپ، لائٹ روم اور اپرچر (Aperture) کےساتھ استعمال کیا جاتا ہے اور اسے استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی فوٹوگرافی کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔ قبل ازیں مفت دستیاب نہ ہونے کے باعث عام لوگوں کے بجائے اسے صرف پروفیشنل فوٹوگرافرز ہی استعمال کرتے تھے۔

اس کے علاوہ چونکہ گوگل کی کئی اہم سروسز مفت دستیاب ہیں اس لیے گوگل نے ان ٹولز کو بھی مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 2016 میں جنھوں نے ان ٹولز کے عوض 149 ڈالر خرچ کیے تھے ان کو ان کی رقم بھی واپس لوٹا دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں