شوکت خانم اسپتال پرالزام لگانے والوں کو جیل میں ڈال دینا چاہیئے عمران خان

وزیراعظم کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو ٹیکس کے پیسوں سے باہر چلے جاتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف

شوکت خانم اسپتال میں مخیر حضرات کےتعاون سے غریب لوگوں کا مفت علاج کررہے ہیں، عمران خان فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے شوکت خانم اسپتال پر الزام لگانے والوں کو جیل میں ڈال دینا چاہیئے۔

لاہورمیں شوکت خانم اسپتال سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ کینسرکاعلاج سب سے زیادہ مہنگا ہے جس پرکروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں، دنیا بھر میں کینسر کا علاج حکومت کے تعاون سے مفت ملتاہے ، کوئی نجی اسپتال 5 فیصد سے زیادہ غریب لوگوں کا مفت علاج نہیں کرتا لیکن شوکت خانم اسپتال میں مخیر حضرات کےتعاون سے غریب لوگوں کا مفت علاج کررہے ہیں، شوکت خانم اسپتال غریبوں کے لیے بنایا گیا ہے، ہم نے ثابت کیا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کا اسپتال بنایاجا سکتا ہے، اسے کرپشن کوچھپانے کےلیے بدنام نہ کیا جائے ۔ اگر اس ادارے کو نقصان پہنچا تو عام آدمی کہاں جائے گا۔ جب منی لانڈرنگ سے آف شور کمپنیوں میں دولت جائے گی تو عوام ٹیکس کیوں دیں گے، وزیراعظم کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو ٹیکس کے پیسوں سے باہر چلے جاتے ہیں، یہ صرف پاکستان کو لوٹنا چاہتے ہیں، ان جیسے لوگوں کو تو جیلوں میں ڈالنا چاہیے،ہم اب ان لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے۔


چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 2011 میں سیالکوٹ کے بھانڈ نے شوکت خانم اسپتال کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، مولاجٹ نے4 سال پہلے شوکت خانم پر تنقید کی تو عظیات میں 20 فیصد اضافہ ہوا تھا، اس مرتبہ بھی شوکت خانم پر تنقید ہوئی ہے تو امید ہے کہ 50 فیصدعطیات بڑھ جائیں گے۔ شوکت خانم اسپتال کی ہر چیز سامنے ہے لیکن تنقید کرنے والوں کو کوئی شرم و حیا نہیں، جوجب چاہے ہمارے مالی کھاتوں کو چیک کرسکتا ہے۔

Load Next Story