عورتوں سے تعلقات امریکی جنرل ایلن کیخلاف تحقیقات بطور نیٹو کمانڈرتقرری معطل

صدر اوباما کو حقائق جان کرحیرت ہوئی، کارروائی کی منظوری دیدی،پیٹریاس اسکینڈل میں شامل کیلی نے بھانڈا پھوڑا


Online/AFP November 14, 2012
جل کیلی اور جنرل ایلن کی ایک فائل فوٹو پیٹریاس اسکینڈل کے بعد اب ان کا اسکینڈل زیربحث ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی سی آئی اے کے مستعفی سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس،پاؤلااسکینڈل نے افغانستان میں امریکا کے فوجی کمانڈرجنرل جان ایلن کو بھی زدمیں لے لیا ہے ۔

اسکینڈل سے منسلک امریکی خاتون جل کیلی نے دوران تفتیش ایف بی آئی کو بتایا کہ جنرل جان ایلن نے بھی انھیںغیرمناسب ای میلزبھیجی ہیں،غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی نے پنٹاگون کو اس بارے میںآگاہ کر کے جنرل ایلن کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ۔ نیزامریکی سینیٹ کی کمیٹی کو افغانستان میں جنرل ایلن کی جگہ جنرل جوزف ڈنفرڈکو جلد نامزدکرنے کے ساتھ جنرل ایلن کی یورپ میں نیٹو کے سپریم کمانڈر کے طور پر نامزدگی عارضی طور پر روکنے کی تجویز بھی دی جسے صدراوباما نے منظور کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنرل ایلن نے فلوریڈا کی رہائشی شادی شدہ خاتون جل کیلی کو ای میلز بھیجی تھیں۔واضح رہے کہ جنرل جان ایلن کو یورپ میں نیٹو کے سپریم کمانڈر کے طورپر نامزدگی کے حوالے سے جمعرات کو سینیٹ کے سامنے پیش ہونا تھا ۔ جل کیلی،جنرل پیٹریاس کے اسکینڈل میں شریک تفتیش ہیں،کہا جاتا ہے کہ جل کیلی کوپاؤلا براڈویل کی طرف سے دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی۔ پنٹاگون کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق جنرل ایلن اور جل کیلی کے درمیان 2010سے 2012تک ہونے والے رابطوں کے حوالے سے30 ہزار صفحات پر مشتمل ای میلز اور دوسری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق صدر اوباما کو جنرل جان ایلن پر اعتما د ہے وہ ان کی خدمات کو بہت سراہتے ہیں،وہ افغانستان میں اپنی فوجی ذمے داریاں جاری رکھیں گے۔وائٹ ہائوس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایلن کے خلاف تحقیقات بھی جاری رہے گی۔ پیٹریاس اور ایلن کے متعلق آگاہی انتخابات کے بعد ہوئی،صدر اوباما کو یہ حقائق جان کر بڑی حیرت ہوئی۔ ترجمان کا کہناہے کہ ایف بی آئی کا معلومات کا اپنا طریقہ کار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں