وزیراعظم کا لندن جانے کا معاملہ طبی معائنہ نہیں پاناما لیکس ہے طاہرالقادری

وزیراعظم الزامات کا جواب دینے کے بجائے لندن چلے گئے اور وہاں بیکٹیریا صاف کرانے گئے ہیں،سربراہ عوامی تحریک


ویب ڈیسک April 13, 2016
وزیراعظم الزامات کا جواب دینے کے بجائے لندن چلے گئے اور وہاں بیکٹیریا صاف کرانے گئے ہیں،سربراہ عوامی تحریک فوٹو: فائل

PESHAWAR: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے لندن جانے کا معاملہ طبی معائنے کا نہیں بلکہ پاناما لیکس کا ہے اور اب وہ معائنہ نہیں پورا علاج کرائیں گے۔

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے ویڈیو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے جب کہ مختلف ممالک کے وزرائے اعظم بغیر کسی کمیشن کے مستعفی ہوئے ہیں لیکن وزیراعظم نواز شریف الزامات کا جواب دینے کے بجائے لندن چلے گئے اور وہ وہاں بیکٹیریا صاف کرنے گئے ہیں جن کی واپسی پر جتنے کمیشن بنالیں لیکن کوئی بیماری نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کا سوئس اکاؤنٹس میں پڑے 200 ارب ڈالر سے گہرا تعلق ہے، وزیراعظم لندن سے پاناما لیکس پر سوالات کا دستایزی ثبوت لائیں گے لیکن سب کو معلوم ہے کہ جائز کاروبار کرنے والوں کو آف شو کمپنی بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور چور ڈکیت لوگ ہی آف شور کمپنی بناتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ لندن میں ون ہائیڈ پارک کی لیز حسن نواز کے نام سے کی گئی ہے جس کی ادائیگی 21 مارچ کو کی گئی، اگلے چند دنوں میں وزارا کو نئے دلائل اورنئے اعداد و شمار مل جائیں گے جس پر حکمراں جماعت بات کرے گی، پاکستان میں آئین اور قانون کب طاقتور ہوگا، ایف آئی اے اور نیب سیاست سے پاک ہوتے تو حکمراں برطرف ہوچکے ہوتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں