کابل میں 4راکٹ حملے شہری ہلاک بمباری سے 4نوجوان جاں بحق

مغربی افغانستان میں طالبان نے نیٹو کے 11 آئل ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا۔


News Agencies/AFP November 14, 2012
راکٹ حملے صدارتی محل اور انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہوئے، مغربی افغانستان میں طالبان نے نیٹو کے 11 آئل ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا. فوٹو: رائٹرز

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب راکٹوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

کابل کے پولیس چیف محمد ایوب سالنگی نے بتایا کہ کابل شہر میں صدارتی محل اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب مجموعی طور پر چار راکٹ فائر کیے گئے ہیں جن میں ایک راکٹ سے ایک راہ گیر ہلاک اورتین زخمی ہوگئے۔ ایک راکٹ نجی ٹی وی اسٹیشن پر آ گرا تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

دو راکٹ ایئرپورٹ کے قریب جاکر گرے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ صوبہ لوگرمیں امریکی جاسوس طیارے نے حملہ کیا جس میں4 افغان نوجون ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق ہلاک ہونیوالے ایک کھیت میں کاشتکاری کررہے تھے۔ صوبہ فرح میں مسلح افراد نے نیٹو فورسز کیلیے ایندھن لے جانے والے 11آئل ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |