آئندہ مالی سال کا بجٹ مئی میں پیش کردیاجائے گا
ایف بی آر نے بروقت تیاری کے لیے سامان اور لا ڈویژن سے عملہ مانگ لیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی توثیق کے لیے لاڈویژن سے افسران و دیگر عملہ مانگ لیا۔
ایف بی آر کی جانب سے وزارت قانون و انصاف کو لیٹر لکھا گیا ہے کہ سال 2016-17 کے وفاقی بجٹ کی تیاری جاری ہے جس کے لیے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، توقع ہے کہ بجٹ مئی میں پیش کیا جائے گا لہٰذا لا ڈویژن سے درخواست ہے کہ بجٹ سے قبل افسران و عملے کو نامزد کیا جائے تاکہ بجٹ کے لیے جو دستاویزات تیار کی جائیں ان کی نوک پلک درست کرنے کے لیے لا ڈویژن کے حکام ایف بی آر میں ہی دستیاب ہوں اور فنانس ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کے علاوہ ایس آر اوز کی توثیق کے لیے بھی ایف بی آر میں ہی عملہ مل جائے۔
اسی طرح جو ایس آر اوز واپس لیے جانے ہیں ان کے لیے بھی لا ڈویژن کے حکام کی ایف بی آر میں دستیابی ہونی چاہیے تاکہ بجٹ کے موقع پر تمام دستاویزات کی موقع پر توثیق ہو سکے اور بجٹ دستاویزات کو حتمی شکل دے کر کابینہ اور اس کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جا سکے،اس دوران جو بھی ترامیم تجویز ہوں گی ان کے لیے بھی فوری طور پر ڈرافٹ تیارکرکے لا ڈویژن سے توثیق کرانا ہوگی۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ سازی کے موقع پر درکار اسٹیشنری، فوٹو اسٹیٹ مشینوں سمیت دیگر مطلوبہ سامان بھی مانگ لیا ہے تاکہ بجٹ سازی میں کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہ آسکے۔