ایکسپورٹرزکے 108ارب روپے کے ریفنڈ کلیمزمنظور

ادائیگی اسٹیٹ بینک کے ذریعے فوری طور پر شروع کر دی جائیگی،وزارت تجارت


Khususi Reporter April 14, 2016
ادائیگی اسٹیٹ بینک کے ذریعے فوری طور پر شروع کر دی جائیگی،وزارت تجارت فوٹو: فائل

وزارت تجارت کی کاوشوں کے نتیجے میں برآمد کنندگان کو مقامی ٹیکسوں کی مد میں 1ارب 8کروڑ روپے کے ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی، ان ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذریعے فوری طور پر شروع کر دی جائے گی۔

وزارت تجارت سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ 2014-15 میں غیر روایتی سیکٹرز میں برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10فیصد یا زائد اضافہ کرنے والے برآمدکنندگان کو مقامی ٹیکسوں میں 4 فیصد کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا، یہ سہولت ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے بھی میسر تھی، اس دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 1ارب 8کروڑ روپے کے ریفنڈ کلیمز موصول ہوئے جس کے لیے وزارت تجارت کی کاوشوں سے وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو برآمد کنندگان کو ادائیگیوں کی منظوری دے دی ہے۔

جن شعبوں میں ٹیکس ریفنڈ کی یہ سہو لت دی گئی ان میں مچھلی، گوشت، مصالحہ جات، کھیلوں کا سامان، چمڑے کی مصنوعات، سرجیکل آلات، کٹلری، فرنیچر، فارما سیوٹیکل، الیکٹرک پنکھے، صنعتی مشینری اور دوسرے برقی آلات شامل ہیں، اس سلسلے میں وزارت تجارت نے ایس آراو 415(1)/2015 کے ذریعے مقامی ڈیوٹی ولیویزڈرابیک کا آرڈر 2015 جاری کیا تھا، اس ایس آر او کی روشنی میں اسٹیٹ بینک کو 31 جولائی 2015 تک موصول ہونے والے متعلقہ ایسوسی ایشنز یا چیمبرز سے تصدیق شدہ کلیم پر ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں