عالمی مارکیٹ میں اب بھی خام تیل کی بھرمارہےاوپیک

مارچ میں اوپیک کی پیداوار 32.25 ملین بیرل یومیہ رہی


AFP April 14, 2016
مارچ میں اوپیک کی پیداوار 32.25 ملین بیرل یومیہ رہی۔ فوٹو:فائل

اوپیک نے متنبہ کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بھرمار برقرار ہے۔ گزشتہ روزجاری کردہ ماہانہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مارچ میں تیل کی قیمتیں 20 فیصد بڑھیں، مثبت مارکیٹ رجحانات کروڈ کے بڑے برآمدی ممالک کے زیر غور پیداوار منجمد پلان کی وجہ سے ہیں تاہم رکاوٹیں بھی موجود ہیں کیونکہ سپلائی زائد اور ذخائر بلند سطح پر برقرار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی پیداوار جنوری کی 2.9ملین سے بڑھ کر مارچ میں 3.3ملین بیرل یومیہ ہوگئی مگر سعودی پیداوار 10.1ملین بیرل یومیہ کی سطح پر برقرار رہی۔ رپورٹ میںرواں سال تیل کی طلب پہلے جائزے سے معمولی کمی سے 94.18 ملین بیرل یومیہ رہنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے جبکہ نان اوپیک ممالک کی پیداوار کا اندازہ 56.39 ملین بیرل لگایاگیا ہے،مارچ میں اوپیک کی پیداوار 32.25 ملین بیرل یومیہ رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |