دبئی پراپرٹی شوختم ایکسپریس پاکستان پویلین میں35 ارب روپے کے ایم ایو پردستخط
ورٹکس انٹرنیشنل اوریواے ای کے گروپ کولوسس ایل ایل سی کے معاہدے کے تحت پاکستان میں ایکو فری500 گھر تعمیر ہوںگے
دبئی میں ایکسپریس میڈیا گروپ پویلین پرپاکستان میں35ارب روپے کی براہ راست سرمایہ کاری کے ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔
یہ ایم او یو ورٹکس انٹرنیشنل ریئل اسٹیٹ آف پاکستان اوریواے ای کے نامور سرمایہ کارگروپ کولوسس ایل ایل سی میں طے پایا، دستاویزات پر ورٹکس کے چیف ایگزیکٹوآفیسرآصف چوہدری اورکولوسس کے سی ای اوشیخ نعیم جمیل نے دستخط کیے۔منصوبے کے تحت 500مکانوں کی گرین ہاؤسنگ اسکیم بنائی جائے گی جوایکوفری ہونگے ۔شرکانے معاہدے کوپاکستان کی ترقی اورزرمبادلہ میں اضافے کاباعث قراردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق دبئی میں 11اپریل سے شروع ہونے والا3روزہ انٹرنیشنل پراپرٹی شوتمام تررنگینوں کے ساتھ کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ختم ہوگیا،اس میں سب سے بڑایکسپریس پاکستان پویلین ایکسپریس میڈیاگروپ نے سجایاجوخلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنارہا۔تیسرے دن بھی مختلف ملکوں کے اسٹالز نے خوب رنگ جمایا،دیس دیس کے اسٹالزہجوم کواپنی طرف کھینچتے رہے۔پراپرٹی شوکے دوران تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والے25ممتازپاکستانی اداروں نے اپنے اسٹالزسجائے،ان کی دلکشی خوشبوکی طرح پھیلی،جس کی بدولت خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ دنیابھرمیں مقیم پاکستانی کھنچے چلے آئے ،اس سلسلے نے آخری روزبھی تھمنے کانام نہ لیا،ایکسپریس پاکستان پویلین پردنیابھرمیں پراپرٹی کاکاروبارکرنیوالوںکاتانتا بندھارہا۔
سمندرپار پاکستانیوں کوریئل اسٹیٹ بزنس میں محفوظ سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلتی نظرآرہی ہیں۔ایکسپریس میڈیاگروپ کاپیولین اسی لیے سجایاگیاتاکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹرکی حوصلہ افزائی کی جائے اورانھیں سرمایہ کاری کے نت نئے راستے سمجھائے جائیں۔ شرکانے ایکسپریس کی کاوشوں کوخوب سراہا، ان کا یہ بھی خیال ہے کہ ایکسپریس میڈیاگروپ کوآئندہ بھی ایسے انٹرنیشنل اسٹالزسجانے کاسلسلہ جاری رکھنا چاہیے تاکہ سمندرپار پاکستانیوں کیلیے سرمایہ کاری کے دروازے کھلتے رہیں۔